انگلینڈ ویمن نے بھارت کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز جیت لی

وانکھڈے: انگلش ویمن ٹیم نے بھارتی ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 81 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، چارلی ڈین کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایلس کیپسی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، نیٹ اسکیور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، کپتان ہیتھر نائٹ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، ڈینی ویتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔

بھارتی ویمن ٹیم کی جانب سے رینوکا سنگھ اور دپتی شرما نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سائیکا اسحاق اور پوجا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔

اس سے قبل بھارتی ویمن ٹیم 16.2 اوورز میں 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

جیمیما کے 30 اور سمرتی مندھانا کے 10 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکیں۔

انگلش ویمن ٹیم کی جانب سے چارلی ڈٰین، لورین بیل، صوفی ایکلیسٹون اور سارا گلین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Read Next

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی قیادت الیسا ہیلی کو سونپ دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular