بھارت کی ایک اور معروف فلمی اداکارہ چل بسیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور معروف سینیئر اداکارہ لیلا وتھی دنیا سے چل بسیں ان کی عمر 85 برس تھی۔

بھارت کی کناڈ فلم انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ لیلا وتھی دنیا سے رخصت ہو گئیں وہ طویل عرصے سے سانس کے امراض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند روز قبل حالت تشویشناک ہونے پر بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیلا وتھی 1960 کی دہائی میں کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔

اداکارہ لیلا وتھی کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سمیت مختلف بھارتی شوبز شخصیات سمیت نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کے معروف کامیڈین جونیئر محمود کا انتقال ہوا تھا۔ انہیں موت سے چند روز قبل کینسر کے مرض کی آخری اسٹیج میں تشخیص ہوئی تھی۔

Read Previous

یمنی حوثی نے اسرائیل کو وارننگ جاری کردی

Read Next

ہزاروں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ سڑکوں پر بہا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular