کھیل کے میدان میں پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

بھارت آئے روز پاکستان کو کھیل کے میدان میں نقصان پہنچانے کے لیے کوئی نہ کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کرتا رہتا ہے اب اس کی ایک اور نئی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔

بھارت ہمیشہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں نقصان پہنچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتا ہے اور اس کے لیے متعصبانہ اور غیر اخلاقی حرکات سے باز نہیں آتا حال ہی میں ایشیا کپ کی مکمل میزبانی سے محروم کرنے کے بعد بھارت اب پاکستان کو آئندہ سال مارچ میں جنوبی ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کے لیے اپنی روایتی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔

آئندہ سال مارچ میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز منعقد ہوں گے تاہم بھارت اس کے لیے سری لنکا کو کٹھ پتلی بنا کر سامنے لے آیا ہے اور بھارتی اشاروں پر سی لنکن وزیر کھیل ہیرن فرینیڈو نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو گیمز کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے

واضح رہے کہ چار سال قبل پاکستان کو جنوبی ایشین گیمز کی میزبانی ملی تھی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے شہر لاہور کو میزبان کے لیے تجویز کیا تھا جب کہ اس وقت کی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا اسلام آباد میں گیمز کی افتتاحی تقریب کرانے کی خواہشمند تھیں۔

گزشتہ حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ان گیمز کے لیے چار ارب کی رقم بھی مختص کی گئی تھی تاہم ابھی تک ان گیمز پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام بھی گیمز کرانے کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

اس صورتحال میں بھارت نے بھی پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے اور اب ایشین گیمز 2024 کی میزبانی سری لنکا کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Read Previous

شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

Read Next

عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق ہونے والے 5ویں شخص کی شناخت ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular