انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

 

کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا

پاکستان کی میزبانی میں آئندہ سال فروری 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان پہنچا تھی جس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

سینیئر منیجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ، ایس ڈی ایم لاجسٹک اسد مصطفیٰ و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیم سے متعلق بریفنگ دی۔

آئی سی سی وفد نے اس سے قبل شہرِ کراچی کے مختلف ہوٹلز کا بھی دورہ کیا

نیشنل اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے دورے کے بعد یہ ٹیم لاہور جائے گی جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم اور پھر اگلے مرحلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔

Read Previous

پاکستانی لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ قرار

Read Next

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کپتان مقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular