توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور : بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل کو لاہور ہاٸی کورٹ میں چیلنج کر دیا، جس میں کہا کہ جیل میں خفیہ ٹراٸل سے اس کی شفافیت متاثر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جیل میں کارروائی کیخلاف درخواست دائر کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور اشتیاق اے خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست داٸر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کرے گا۔

درخواست گزار کے مطابق جیل میں خفیہ ٹرائل سے اس کی شفافیت متاثر ہوگی کیونکہ جیل ٹرائل ملزم کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گٸی ہے کہ عدالت ٹرائل کو اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دے جس میں عوام اور وکلا کو آنے کی اجازت ہو، درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی تادیبی کاررواٸی سے روکا جائے۔

Read Previous

معاشی صورتحال کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بےنظمی 2019سےشروع ہوئی اور پاکستان بہت پیچھے رہ گیا، اردگردکےممالک سے ہمیں شرم آتی ہے، جنہوں نے ملک کو یہاں تک پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

Read Next

آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں، نگراں وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular