شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

تحریک انصاف دورِ حکومت میں وزیرخزانہ رہنے والے شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں۔

شوکت ترین نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال  بہت مشکل رہے اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

ترین اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات کے طور پر کام کر رہے تھے، گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

شوکت ترین کو 2021 میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔

ترین 2009 سے 2010 تک سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

گزشتہ روز سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما واثق قیوم عباسی نے جمعرات کو پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔

Read Previous

آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں، نگراں وزیراعظم

Read Next

کھیل کے میدان میں پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular