ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عروج ممتاز جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔
وہ ایکشن کرکٹ کے میدان میں تو نہیں البتہ کرکٹ سے ہی منسلک ہے۔
خبر یہ ہے کہ عروج ممتاز اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی ٹی 20 لیگ میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والی ٹی 20 لیگ میں 6 عالمی فرنچائزز حصہ لیں گی اور اس میں 114 مقامی و انٹرنیشنل کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Read Previous

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے امیدواروں پر حملے

Read Next

بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان سے ڈیل کی کوشش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular