بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔

 

بابر اعظم نے ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑ دی تھی جس کے بعد اُس وقت کے چیئرمین ذکا اشرف نے ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کو ٹی ٹونٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی دے دی تھی تاہم بورڈ منیجمنٹ تبدیل ہوتے ہی ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت بابر کو سونپ دی گئی ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ بابر اعظم نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے تینوں فارمیٹ کی قیادت سونپنے کی شرط رکھی تھی تاہم گزشتہ شام پی سی بی وفد جن میں نئی سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے نے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کھلاڑیوں اور بابر اعظم سے بات کی اور انہیں دونوں فارمیٹ کی قیادت لینے پر قائل کیا۔

 

گزشتہ دنوں بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کی تھی جہاں ذرائع کے مطابق انہیں باضابطہ قیادت دوبارہ سونپنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

 

 

Read Previous

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular