ماچس کی تیلی کی نوک پر خوبصورت فن پارے

وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح دیگر شعبہ جات میں جدت آئی ہے بالکل ایسے ہی فن مصوری میں بھی نت نئے انداز اور طریقے سامنے آئے ہیں، مصوروں کے فن پارے دیکھ کر آنکھوں کو یقین نہیں آتا۔

ایک ایسے ہی مایہ ناز فنکار منی ایچر آرٹسٹ حسین چوہان اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے مہمان بنے اور اپنے منفرد فن مصوری سے متعلق آگاہ کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔

حسین چوہان کے فن پارے دیکھنے کیلئے ایک عدد محدب عدسے (میگنیفائنگ گلاس ) کی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کے ہاتھ سے ماچس کی تیلی کی نوک پر بنائے جانے والے شاہکار کا بغور جائزہ لینے کیلئے کھلی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہے۔

منی ایچر آرٹسٹ نے حال ہی میں ماچس کی تیلی کی نوک پر مزار قائد اور فلسطین کا پرچم بھی ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے قبل وہ تین ملی میٹر کی کینوس بھی تیار کرچکے ہیں۔ ان کے فن پاروں میں مہارت نفاست اور خوبصورتی سب ایک ساتھ نظر آئے گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں یہ کام گزشتہ 3 سال سے کررہا ہوں اب تک خانہ کعبہ، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ، پاکستان کا جھنڈا بنا چکا ہوں، سب سے پہلے خانہ کعبہ کا ماڈل بنانے میں ایک ہفتہ لگ گیا تھا۔

حسین چوہان نے بتایا کہ یہ کام صرف میرا مشغلہ ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اب مینار پاکستان سمیت پاکستان کے دیگر خوبصورت مقامات کے ماڈلز اسی طرح ماچس کی تیلی پر بناؤں۔

 

Read Previous

ہزاروں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ سڑکوں پر بہا دیا

Read Next

تیز ترین ٹرین۔۔ لاہور سے کراچی صرف 2 گھنٹے میں ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular